لاہور (سپیشل رپورٹر) چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ہائی سکول ٹاﺅن شپ بورڈ کے سالانہ امتحانات 2022ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کیلئے تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر شاہد سوریا‘ معروف دانشور و تجزیہ کار سلمان عابد‘ ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر‘ خالد فاروقی‘ خالد ارشاد صوفی اور اشرف شریف نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں حالیہ امتحانات میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں میڈل اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر طالبات نے خصوصی ٹیبلو پیش کئے اور علامہ اقبال و چودھری رحمت علی کے افکار پر بہت متاثر کن تقاریر کیں۔
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ہائی سکول میں تقریب
Nov 27, 2022