حماد اظہر کی قیادت میں قافلہ راولپنڈی پہنچا،کارکنوں کی نعرے بازی

Nov 27, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کی قیادت میں گوجرانوالہ سے قافلہ راولپنڈی پہنچا ،اس سے قبل مقامی قیادت نے روانگی سے قبل کارکنوں کوحلوہ پوڑی کا ناشتہ بھی کروایا ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر مقامی قائدین چوہدری صدیق مہر، علی اشرف مغل، بلال اعجاز، میاں طارق، میاں ارقم، خالد عزیز لون، چوہدری محمد طارق گجر ، لالہ اسد اللہ پاپا ،جمال ناصرچیمہ ، مستنصرساہی، سردارحق نواز، میاں حسن یوسف ،افضل چیمہ،چوہدری محمد علی، رائو عثمان، شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ و دیگر ٹکٹ ہولڈرز وعہدیداران کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ پنڈی بائپاس پر پہنچے جہاں پر انہوں نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب حماد اظہر کا استقبال کیا اس موقع پر حماد اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنی حقیقی آزادی مانگ رہے ہیں ،تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں ، لوگ اس طرح پاکستان کی تاریخ میں کبھی باہر نہیں نکلے۔ ، قوم کو حقیقی آزادی کے حصول کیلئے باہر نکلنا ہو گا، بعدازاں حماد اظہر کی قیادت میں قافلہ راولپنڈی کی جانب روانہ ہو گیا ، کارکن عمران خان کے حق میں نعری بازی کرتے رہے اس موقع پر پو لیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی ۔ 

مزیدخبریں