با اثر افرادکا چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر طالبات،بس ڈرائیور  پر تشدد 

Nov 27, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) با اثر افرادنے چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر سکول بس کو زبردستی روک کر طالبات اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،  بچیوں کی چیخ و پکار اور تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،پو لیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں ، بتایا گیا ہے کہ سکول بس کا ڈرائیور چھٹی کے بعد طالبات اور کمسن سٹوڈنٹس کو لیکر جا رہا تھا کہ راستہ میں بااثر  افراد نے مبینہ طور پر طالبات سے چھیڑ چھاڑ کی جس پر طالبات اور ڈرائیور نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم طیش میں آگئے  اور دن دیہاڑے پسرور روڈ پر بس کو زبردستی روک کر ڈرائیور کو تھپڑوں اور مکوں سے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، بس میں سوار سٹوڈنٹس میں خوف و ہراس پھیل گیا جنہوں نے چیخ و پکار شروع کر دی اس دوران ایک طالبہ نے تشدد کے تمام مناظر اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر لئے ،ملزموں نے بس کو توڑنے کی بھی کوشش کی ،لوگوں کے جمع ہونے کے باوجودحملہ آور   سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، جبکہ واقعہ کی اطلاع پا کر سیٹلائٹ ٹائون پو لیس موقع پر پہنچ گئی اس حوالے سے ڈی ایس پی غلام محمد کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں انہیں جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

مزیدخبریں