کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاسی عداوتوں کو ختم کر کے ملک کے مفاد میں ایک ہو کر کام کرنا ہوگا، ملک کے مفاد میں ایک ہو کر کام کرنا ہوگا، ملک کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، اقتدار کی بجائے عوام کی خدمت کو شعار بنایا جائے، نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے بھارت پر خوف طاری ہے، ملک کی سلامتی ، استحکام اور انتہا پسندی ، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، جنرل عاصم منیر کو فوج کا سپہ سالار اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف کمیٹی بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، آئین کی پاسداری کر کے ہی ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ، جمہوریت میں عوام کو بنیادی حقوق مہیا ہوتے ہیں ، غریبوں کو معاشی طور پر ریلیف فراہم کیا جاتا ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ مہنگائی پر مہنگائی اور بے روزگاری کر کے غریب سے روٹی کا آخری لقمہ چھینا جارہا ہے، آئی ایم ایف سے چھٹکارا پا کر ہی ملک سے سودی نظام کا خاتمہ اور معیشت بہتر ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جمہوری قدروں کو فروغ دے کر غریبوں کو روزگار دینا ہوگا ، معاشی طور پر ریلیف دینے کیلئے حکومت اپنی جمہوری ، آئینی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔
ثروت اعجاز قادری
سیاسی عداوتیں ختم‘ ملکی مفاد میں ایک ہو کر کام کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
Nov 27, 2022