ڈپٹی کمشنرخاران کابرائیٹ فیوچر سکول ، ٹائمز اکیڈمی کا دورہ ،مسائل پر گفتگو

Nov 27, 2022


 خاران (نمائندہ خصوصی  )ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی نے ایم پی اے خاران ثناء بلوچ کی تجویز پر پرائیویٹ سکولوں کو دئیے گئے فرنیچرز کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خاران نے برائیٹ بیوچر سکول اورٹائمز اکیڈمی میں انگلش لینگویج سنٹر کے کلاسوں کا دورہ کیا اور لینگویج سینٹر میں طلبہ وطالبات سے سبق سنے اور سوالات پوچھے گئے۔ طالبات نے ڈپٹی کمشنر خاران کو جامعہ انداز میں اپنے مسائل خصوصاً ڈیری فارم محلہ میں طالبات کیلئے لائبریری قائم کرنے کی اپیل کی۔ ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ سرکاری سکول کے ساتھ پرائیویٹ سکول بھی ہمارے معاشرے کا حصے ہیں ان کے حل طلب مسائل حل کرانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔ علاقے کے ایم پی اور ایم این اے کے تعاون و مشاورت سے جلد کلاس رومز کی کمی کیمپورٹر ز لیب اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرائیں گے۔ طالبات کی لینگویج سنٹر میں موجودگی اور فیمیل لائبریری کا مطالبہ اس چیز کی نشاندہی کرتا ہے کہ خاران کے طالبات پڑھنا چاہتے ہیں اور یہ ثابت کریں گے کہ خواتین ملکی تعمیر و ترقی میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ مستقبل کے معمار بچوں کو تعلیم جیسی زیور سے آراستہ کرانے والے سرکاری اور نجی ادارے دونوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امید ہے کہ خاران میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے میں سب مل کر نیک نیتی سے کام کریں گے۔

مزیدخبریں