حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے:کمشنرلورالائی

Nov 27, 2022


کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)کمشنر لورالائی ڈویڑن محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ شبوزئی 2 تونسہ روڈ کی تعمیر سے 2 صوبوں کے درمیان کارو بار میں اضافہ اور فصل کو منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع موسیٰ خیل کے دورے کے دوران ضلعی آ فسران اور ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ریاض احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی قاسم خان کاکڑ،ایس پی محمد ہاشم،اسسٹنٹ کمشنر مہتاب شاہ،ایکسین بی اینڈ آ ر محمد اسلم،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور شبوزئی،ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ بگٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی خدائے نور، ڈی ایس ایم،ایس ڈی ایریگیشن،سپورٹس آ فسر، پی ایچ ای،ایم ایم ڈی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ریاض احمد نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ ضلع موسیٰ خیل ایک پہاڑی علاقہ ہے ۔گزشتہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے کنگری سے موسیٰ خیل بازار روڈ جگہ جگہ بہہ گیا، پل ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوئے اور کئی لنک سڑکیں متاثر ہو ئیں۔ 

مزیدخبریں