کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان، انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیم نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی اور مزدور رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ محکمہ محنت کا بنیادی مقصد محنت کشوں کی ویلفیئر ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ محکمہ محنت میں موجود کالی بھیڑیں محنت کشوں کی ویلفیئر کے بجائے محنت کشوں کے حقوق کا مسلسل سودہ کررہی ہیں، مال پانی بنانا رہی ہیں اور لیبر اسپیکٹر سمیت محکمہ محنت کی تمام کالی بھیڑوں کے ٹھاٹھ باٹ اس کی واضح دلیل ہیں۔ اسلم خان فاروقی نے لیبر ڈپارٹ ویسٹ ڈویژن میں کمشنر ورکمین کمپنسیشن و اتھارٹی پیمنٹ آف ویجیز ایکٹ میں مستقل کمشنر ورکمین کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا۔
اسلم خان