کراچی (نیوز رپورٹر) شہر میں صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع کردی گئی۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید امتیازعلی شاہ نے جی ٹی ایس امتیاز اور جی ٹی ایس شرافی کا تفصیلی دورہ کرکے کچرے کے وزن کرنے کے طریقہ کار اورکچرے کی جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ منتقلی کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ خودکارمانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور افسران موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کوبتایا گیا کہ گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم، ڈسٹ بن میں چپ سسٹم اور جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ تک کچرے کی منتقلی کا تمام عمل کمپیوٹر مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ہیڈ آفس کمانڈ اینڈ کنٹرول اور اپنے موئل فون پر کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں تمام عمل خودکار نظام کے تحت شفاف طریقے سے کیا جا رہا ہے۔نجی کمپنیز کو بلو ں کی ادائیگی بھی کمپیوٹرائزڈ رپورٹ کے مطابق دی جاتی ہے اورتمام عمل شفاف بنایا جارہا ہے جبکہ کچراگاڑیوں کی آمدورفت اور کچرا اٹھانے کاعمل بھی کمپیوٹرائزڈ خودکار نظام کے تحت مانیٹر کیا جارہا ہے اس سسٹم کی وجہ سے صفائی کے نظام کی بہتری و مربوط نگرانی کے امورمیں بہتری آئی ہے۔شہریوں کی شکایات اور ان کے بروقت ازالے کے لیے ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے صفائی یا کچرے سے متعلق شکایات متعلقہ افسران و عملے تک بروقت منتقلی اورشکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جارہا ہے یہ ایپ اس مانیٹرنگ سسٹم سے بھی لنک کی گئی ہے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کمانڈاینڈ کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔
سید امتیازعلی شاہ
صفائی کی نگرانی کا خود کار نظام اور شکایتی ایپ شروع
Nov 27, 2022