اورنگی میں فراہمی آب ‘ سیوریج صورتحال درست کی جائے‘ محمد اسلم خان


کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان  اور ازاد اتحاد پارٹی کے سربراہ یونس، سایانی اور فاطمہ میمن نے تنظیم نو کے سلسلے میں اورنگی ٹان ڈسٹرکٹ ویسٹ کا دورہ کیا جس میں اشتیاق احمد جمیل لالا اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی خواتین کی انچارج میڈم عابدہ کی قیادت میں یوسی اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی اور تنظیم نو کے علاوہ اورنگی ٹان کی حالت زار پر سخت تشویس کا اظہار کیا جس میں مین روڈ گلیوں کے روڈ اور سیوریج لائن اور علاقوں میں پانی کی صورتحال کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی صورت حال پر حکومت وقت سے اپیل کی اس پر فوری قابو پایا جاے اور منسٹر لوکل گورنمنٹ  منسٹر ٹرانسپورٹ  ایم ڈی واٹر بورڈ سے اپیل کی کہ فوری طور پر حب ڈیم سے اورنگی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کو اس کے کوٹے کے مطابق پانی فراہم کیا جائیاور اورنج لائن بس کے منصوبے کو گرین لائن سے منسلک کیا جائے سیوریج کی لاینوں کو درست کیا جائے اور واٹر بورڈ اور ایم این اے کے، ترقیاتی کاموں کا اڈٹ کرایا جائے ورنہ ہم پورے اورنگی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ دریں اثناء کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نیسینیارٹی کی بنیاد پرپاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے  امید ظاہر کی کہ جس طرح سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی تقرری کی جاتی ہے۔ تمام اداروں میں قانون بنا کر اس کا اطلاق کیا جائے۔
 محمد اسلم خان

ای پیپر دی نیشن