کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی ایکسپوسینٹرمیں 3 روزہ انٹرنیشنل فرنیچر اینڈ کرافٹس نمائش کا رنگا رنگ میلا جاری ہے نمائش کے دوسرے روزفیملیزکے ہمراہ شہریوں نے شرکت کی۔شہریوں کو ایکسپو سینٹرمیں نمائش کامیابی سے جاری ہے جہاں 70سے زاید خوبصورت اور آراستہ فرنیچر دیکھنے اور خریدنے کا موقع مل رہا ہے پاکستان کے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی طرز کے فرنیچر کے مختلف برانڈز جو جدیدطرز زندگی کا سامان ہے وہ ایکسپو سینٹر میں موجود ہیں اس نمائش کا انعقاد فرنیچر کے شعبے میں پاکستان کا منفرد نام آر ایف ایونٹس کر رہا ہے،سی ای او آر ایف ایونٹس ڈاکٹر نازش کا کہنا ہے کہ نمائش نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی مصنوعات کی خریدوفروخت کا اہم مرکزثابت ہورہی ہے۔ہرسال کی طرح اس سال بھی نمائش کو باقاعدگی سے منعقد کیا گیا ہے۔ شرکا کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ نمائش کامیابی سے جاری ہے یہ نمائش خریداروں کو من پسند اشیا رعایتی نرخوں میں خریدنے کا نادر موقع دے رہی ہے۔ نمائش کے دوسرے روزوومن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی سینئرنائب صدرشمیم ممتاز،نائب صدر کراچی ساؤتھ نادیہ قاضی خصوصی طورپرشرکت کی،اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو کے نمائش کنندگان چین، ترکی، پشاور، سوات، لاہور اور پورے پاکستان کے نامور فرنیچر مینوفیکچررز کو ایک چھت تلے اکٹھا ہی اکھٹا کیا گیا ہے نمائش میں روایتی فن کاری سے لے کر جدید ترین ڈیزائن تک، خم دار ٹیبل لیمپ سے لے کر کارپوریٹ عمارتوں کی فرنشننگ تک، سب کچھ ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہیں -راچی ایکسپو سینٹر میں اتوارتک نمائش جاری رہیگی۔
عوام کا رش