21سرکاری ونجی تعلیمی اداروںکا ایک بھی طالب علم پاس نہ ہوسکا


کراچی (نیوز رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے پری میڈیکل سال دوم کے امتحانات میں 21سرکاری و نجی کالجز کے نتائج صفر رہے جن میں 8سرکاری اور 13نجی کالجز و ہائر سکینڈری اسکولز شامل ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گذشتہ روز پری میڈیکل سال دوم کے امتحانات کے نتائج کا اجراء کردیا ہے جس کے مطابق پری میڈیکل سال دوم گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول احمد داؤد درسانو چھنو، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک Nنارتھ ناظم آباد، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول مراد میمن گوٹھ، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج رزاق آباد، این جے وی گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول سندھی میڈیم، گورنمنٹ گرلز ڈگری سائنس و آرٹس کالج اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11-1/2، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج شمس پیر بابا بھٹ اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری لانڈھی نمبر ۱شامل ہیں۔جبکہ نجی کالجز و ہائر سکینڈری اسکولز میں خاتونِ جنت فیلو شپ ایچ ایس ایس، ایم۔ڈبلیوانٹر کالج، مریم ہائر سکینڈری اسکول اعظم ٹاؤن، ساؤ تھ سٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، دانش فراز انٹر میڈیٹ کالج ملیر، آئیڈیل ڈگری کالج گلشن اقبال، طیبہ فیلو شپ ایچ ایس ایس، بی او ڈی ایم اے ایس ماڈل اسکول اینڈ کالج، ہمدرد کالج آف سائنس اینڈ کامرس، الحمد کالج آف پروفیشنل ایجوکیشن، میڈیکو ہائر سکینڈری اسکول مجید کالونی لانڈھی، پاکستان اسٹیل مادرِ ملت گرلز ڈگری کالج اسٹیل ٹاؤن اور ایس ایم بی قائد اعظم پبلک ہائر سکینڈری اسکول شامل ہیں۔ 
21سرکاری ادارے

ای پیپر دی نیشن