سماجی مسائل کا حل قرآنی تعلیمات میں مضمر ہے، وی سی زکریا یونیورسٹی


 ملتان(خصوصی رپورٹر )بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ سماجی مسائل کا حل قرآنی تعلیمات میں مضمر ہے اور کلام الٰہی کے براہ راست انسانی زندگی پر بھی اثرات ہیں۔ شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے امریکہ سمیت دیگر ممالک اور یونیورسٹیوں سے آنے والے سکالرز کی شرکت پر کانفرنس کو یونیورسٹی کے لیے اعزاز قرار دیا۔ امریکن سکالر ڈاکٹر انیتا وائس نے کہا کہ مل جل کر کاوشوں سے مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے اور میں توقع کرتی ہوں کہ اس کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ چیئرمین ڈاکٹر کامران اشفاق نے کہا کہ ایک ادنیٰ سی کاوش کی ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سوشلسٹ سکالرز کو ایک چھت تلے اکھٹا کیا ہے جس سے سب نے بھرپور استفادہ کیا ہو گا۔ کانفرنس کے دوسرے روز 16سیشن رکھے گئے تھے جس میں امریکہ ، کینیڈا ،ملایشیا ،انڈیا ،ازاد کشمیر سے آن لائن پیپرز پیش کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر سکالرز نے 152 ریسرچ پیپرز پیش کیے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر قیصر محمود ، ڈاکٹر فرحان احمد ، ڈاکٹر محمد حسین ، ڈاکٹر رضوان ، ڈاکٹر ساجد ندیم ، ڈاکٹر کاشف صدیق ، ڈاکٹر سراج حسین ، ڈاکٹر صدیق اکبر ، ڈاکٹر شبیر ، ڈاکٹر صائمہ افضل ، ڈاکٹر ثمینہ ، ڈاکٹر امتیاز وڑائچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے تمام سکالرز و مندوبین کےمیں شیلڈز و سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
وی سی زکریا یونیورسٹی

ای پیپر دی نیشن