طلباءکی وی سی زکریا یونیورسٹی سے بد تمیزی، سپریم کورٹ کا نوٹس


ملتان(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کا زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بدتمیزی کرنےو الے طلبا کے خلاف نوٹس ، سخت کارروائی کا امکان ، تفصیل کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ میں ایل ایل بی کیس کے بعد طلبا نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو روکنے کی کوشش کی اور ان کا کوٹ کھینچا اوربدتمیزی کی تاہم پولیس اہلکاروں نے ان کو بچاکر گاڑی میں بٹھا دیا، بعد ازں سپریم کورٹ کے سیکورٹی حکام کی میٹنگ میں اس واقعہ کوبتایاگیا تو سخت براہمی کا اظہار کیاگیااور ان طلبا کے خلاف فوری پرچہ درج کرانے کے احکامات کے ساتھ سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی اور اس کی اطلاع وائس چانسلر کو بھی دی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے سپریم کورٹ حکام کو طلبا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کاکہا ان کا موقف تھا کہ طلبا اس وقت شدید دباﺅ کا شکار ہیں اس لئے میں معاف کرتا ہوں حکام بھی درگزر کریں۔
سپریم کورٹ کا نوٹس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...