500سے زائدسب انسپکٹر  کی ترقی کیلئے محکمانہ پرموشن بورڈ  اجلاس کل سے شروع ہوگا


ملتان(نمائندہ خصوصی)پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر ز سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے محکمانہ پرموشن بورڈ اجلاس بلانے کا فیصلہ اجلاس 28اور29نومبر کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلیشمنٹ کی سربراہی میں سی پی او میں ہوگاڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلیشمنٹ پنجاب کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، مراسلہ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب سربراہ ، ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون سیکرٹری ہونگے ممبران میں ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ٹو ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب، اے آئی جی ڈسلپن پنجاب اوراے آئی جی لیگل شامل ہیں پنجاب پولیس کے پانچ سو سے زائد سب انسپکٹرز کے کیسسز پرموشن بورڈ میں زیر غور آئیں گے۔
 محکمانہ پرموشن بورڈ اجلاس

ای پیپر دی نیشن