قطب پور (نامہ نگار) وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمن خان کانجو سے ان کی رہائش گاہ پر لیگی رہنما فاروق ہاشمی اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنید ہاشمی نے ملاقات کی اسی موقع پرعبد الرحمن خان کانجو نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا استحقاق صرف وزیراعظم میا ں محمد شہباز شریف کو تھا لیکن عمران نیازی نے اس تقرری کو متنازع بنانے کیلئے جدوجہد کی اور ناکام ہوگیا اب تقرری ہونے کے بعد بھی عمران اور اس کیحواری نئی فوجی قیادت سے اقتدار کی بھیگ مانگ رہےہیںلیکن نئے الیکشن اب مقررہ وقت پر ہی ہونگےعمران خان نے امریکی سازش کے بیانیہ سے یوٹرن لیا اور اب دس لاکھ افرادکو اسلام آباد لانے کا دعویٰ بھی جھوٹ ثابت ہوگیا ۔انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری جنید ہاشمی نے کہا کہ ضلع لودھراں سے ہزاروں لوگوں کو لے جانے کا دعویٰ کرنے والوں کے غباروں سے ہوا نکلگئی یہ چند سو لوگوں کو ہی اپنے ساتھ ہی لے جا سکے۔
عبدالرحمن کانجو