ملتان کچہری میں چوری کی وارداتوں کیخلاف وکلاءکا احتجاجی مظاہرہ

Nov 27, 2022


ملتان ( سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ملتان کے اراکین نے گزشتہ روز ضلع کچہری میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وکلا کی چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں اورکاریں برآمد کی جائیں اویس ادریس مان ایڈوکیٹ کی کار کچہری کے اندر پارکنگ سے چوری ہوگئی ہے کوئی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے شرکا نے پولیس اور بار انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔بار کے عہدیداروں کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس سے وکلا اور سائلین کی درجنوں موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتیں ہو چکیں۔بار عہدیداران جیب سے پیسے ادا کریں۔
 احتجاجی مظاہرہ

مزیدخبریں