ملتان(سپیشل رپورٹر)30 نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریب شاندار و تاریخی ہو گی صوبائی حلقہ 213 سے تعلق رکھنے والے ہر عہدیدار و کارکن اس تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے گا اور پیپلز سٹی سیکرٹریٹ میں منعقدہ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شامل ہونے کیلئے ڈبل پھاٹک چوک سے ریلی کی صورت میں روانہ ہوگا یوم تاسیس کے دن ہم تجدید عہد کریں گے پاکستانی عوام کی اکثریت عمرانی فتنہ کی اصلیت سے واقف ہو رہی ہے ، 26 سال اس نے قوم کو بے وقوف بنایا لیکن اب عمران خان کا کھیل ختم ہونے والا ہے کیونکہ عوام جان گئے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری ہی واحد لیڈر ہے جو پاکستان کو ترقی و کامرانی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران،صوبائی حلقہ 213 کے صدر ملک افتخار علی،جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ, شبیر قریشی, حاجی طاہر،فرحان اللہ خان،ملک اختر،داود خان خلجی،سلیم اللہ،اقبال کھوکھر،جام ممتاز،عمر اقبال،اظہر عباس, اشفاق شیخ،مبشر نے صوبائی حلقہ 213 کے صدر ملک افتخار علی کی صدارت میں پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے تیاریوں کے سلسلہ میں صوبائی حلقہ 213 کے دفتر میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا خواجہ عمران نے بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر یونین کونسل 37 کمہار منڈی کے سرکردہ رہنما عبدالقیوم لکی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
پی پی رہنمائ