ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین میپکو کے صدر خواجہ ظہور احمد بٹ، ریجنل چیئرمین مین پیغام یونین میپکو رانا محمد اجمل نے کہا ہے کہ میپکو میں میں عرصہ 6 سال سے بھرتیاں نہیں کی گئی جس کی وجہ سے آپریشنل سٹاف پر کام کا دباو بہت بڑھ گیا ہے میپکو میں مین پاور کی شدید کمی کا سامنا ہے وزارت توانائی کی جانب سے اعلی عہدوں پر تو بھرتی کی اجازت دی جاتی ہے مگر لور کیڈر کی کی آسامیوں پر تاحال پابندی عائد ہےان خیالات کا اظہار انھوں نے نوائے وقت موبائل فورم میں کیا۔
: ایمپلائز پیغام یونین