محراب پور(نامہ نگار )دربیلو مانیئر میں 25 چوڑا شگاف، سینکڑوں ایکٹر اراضی زیرآب آگئی، محراب پور کے قریب روہڑی کینال سے نکلنے والی دربیلو مانیئر (شاخ) کی آر، ڈی 30 پر گاؤں مولن کے قریب 25 فٹ چوڑے شگاف سے سینکڑوں زرعی اراضی پر لگائی گندم، سرسوں کی فصل اور سبزیاں زیر آب آ گئی، متاثرہ زمیندار، کسانوں کے مطابق محکمہ آبپاشی (انہار) عملے کو شگاف کی اطلاع دی گئی لیکن آفیسر یا عملے کا کوئی بھی فرد موقع پر نہیں پہنچا ہے دیہایتوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بھرا ہے، متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ برسات سے متاثرہ اراضی کو گندم کی بوائی کے قابل بنایا لیکن شگاف نے انکی ساری محنت رائیگاں کردی ہے حکومت سندھ محکمہ آبپاشی (انہار) نوشہرو فیروز کیخلاف کارروائی کرئے۔
دربیلو مانیئر