وہاڑی(نامہ نگار) پاک فوج میں تعیناتیوں کے عمل سے پاکستان کیلئے تعمیر وترقی کے نئے دروازے کھلیں گے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے تعیناتیوں پر اتفاق رائے کا ا ظہار کر کے مثبت روایت قائم کی ہی جس سے ملک میں جمہوری او سیاسی نظام مضبوط ہوگا پاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل حل ہونگے ان خیا لات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے نوائے وقت موبائل سروے میں کیا تاجر رہنما اور بزنس مین ایم سرور چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے بالخصوص صدر مملکت نے آرمی آفیسرز کی تعیناتیوں کو متنازعہ ہونے سے بچایا ، پیپلز پارٹی تحصیل وہاڑی کے صدر راو¿ ذوالفقار علی معصومی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے ایک اور معرکہ جیت لیا ، جس سے پاکستان کے مستقبل پر منڈلاتے گہرے سیاہ بادل چھٹ گئے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما طاہر انور واہلہ نے کہا اب پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے حکومت میں آنے سے کوئی نہیں ر وک سکتا چیمبر آف کامرس کے صد میاں حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی عسکری قیادت پروفیشنلزم پر یقین رکھتی ہے جس سے پاکستان مضبوط ہوگا ، قانون دان میں جہانزیب یوسف نے کہا تعیناتیوں کے عمل سے پاکستان کیلئے تعمیر وترقی کے نئے دروازے کھلیں گے سابق یوسی ناظم سید مظہر حسین شاہ نے کہا عمران خان نے پاکستان کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے تجزیہ نگار اے ڈی صابر نے کہا ہے کہ عمران خان نے نئی تعیناتیوں کے حوالے سے مثبت رد عمل دیاہے امان اللہ،سید مظہر حسین شاہ علامہ یعقوب فریدی نے بھی نئی تعیناتیوں کا خیر مقدم کیا۔
سروے