ٹنڈوآدم(نامہ نگار)ٹنڈوآدم میں صفائی و ستھرائی کا نظام دھرم بھرم۔ سٹرکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بلدیہ عملہ منظر سے غائب۔مچھروں کی بہتات۔ شہری سخت اذیت میں مبتلا۔ ڈی سی سانگھڑ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں مختلف علاقوں بنگلہ روڈ۔ محلہ الہیار۔ کھڈپاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں نالوں گٹروں و ڈسپوزلوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سٹرکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں گندہ پانی کھڑا ہونے کے باعث پیدل چلنے والوں کا محال ہوگیا ہے جبکہ مچھروں کی بہتات کے باعث شہری مختلف امراض۔ڈائریا۔ ڈینگی۔ بخار۔ملیریا۔ پیٹ کے موضی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں غلام رسول ملک۔ ملک اشرف نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محلہ الہیار میں کئی روز سے گندہ پانی کھڑا ہونے کے باعث علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ میونسپل انتظامیہ کو متعدد بارشکایا ت کے باوجود ازالہ نہیں ہو سکا گندہ پانی کھڑا ہونے کے باعث علاقہ مکین مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں لہذا ڈی سی سانگھڑ فوالفور شہر میں صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مچھر مار اسپرے کروائیں
صفائی کا فقدان