شکارپور،دشمنی کا شاخسانہ ، نوجوان قتل کر کے مسلح افراد فرار 


شکارپور (نامہ نگار) تھانہ نیو فوجداری کی حدود میں سٹی گیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مارکر 29سالہ نوجوان عرفان کو قتل کردیا۔ مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے جائے واردات سے فرار ہوگئے. واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر اسپتال پہنچایا۔ جہاں سے مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام بپا ہوگیا. مقتول گاؤں مالک لہر کا رہائشی بتایا جارہا ہے. پولیس کے مطابق واقعہ آپسی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے. جس مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن