سمارٹ لاک ڈاو¿ن، مال روڈ ٹریفک کیلئے بند ہونے کے باوجود لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر

Nov 27, 2023

لاہور (آئی این پی) سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا۔ سمارٹ لاک ڈاون اور مال روڈ پر ٹریفک بند ہونے کے باوجود لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس356 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے میں فضائی آلودگی 437، گلبرگ میں اے کیو آئی412 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جوہر ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 402 پر جا پہنچا ہے۔ شہر کی زہریلی فضا میں سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ سموگ کے دوران بچے اور بزرگ شہری خصوصی احتیاط برتیں، گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں