نواز شریف‘ مریم کا پھر مری پڑاو کا پروگرام‘ سزا کیخلاف اپیل پر آج سماعت 

لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے ایک بار پھر مری میں پڑاو¿ کا پروگرام بنا لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج مری کے لئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف اور مریم نواز مری میں 3 سے 4 روز تک قیام کریں گے۔ مری میں قیام کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ نوازشریف کی خیبر پی کے کے رہنماو¿ں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی اتحادی جماعت کے رہنماو¿ں سے بھی ملاقاتیں ترتیب دی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف کی بھی مری کے لئے روانگی متوقع ہے۔ پارٹی قائد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ العزیزیہ‘ ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں میں نواز شریف وکلاءٹیم کے ساتھ ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے خلاف العزیزیہ‘ ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...