وزیراعظم ابوظہبی پہنچ گئے‘ آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہوں گے

اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی دو روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے۔ ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے استقبال کیا۔ نگران وزیراعظم دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ انوارالحق کاکڑ کے دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ دریں اثناءنگران وزیراعظم کو بلوچ طلبہ گمشدگی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔ مگر نگران وزیراعظم آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن