غزہ (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے 7 اکتوبر کے اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کی 80 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اب تک 6 ہزار بچوں اور 4 ہزار خواتین سمیت 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کے17 لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں،جو غزہ کی 80 فیصد آبادی بنتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے 10لاکھ سے زیادہ فلسطینی 156 پناہ گزین مراکز میں موجود ہیں۔