لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القران ویمن لیگ کے زیر اہتمام ”ایک روزہ التربیہ 2023 کیمپ“سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کرنا سنت مصطفی ہے۔ پورے عہد نبوی میں حضور نبی اکرم اور امہات المومنین و داعیہ صحابیات کی طرف سے خواتین کی تعلیم و تربیت کی گئی۔ اگر معاشرے کے اخلاقی بگاڑ کو درست کرنا ہے تو پھر عورت کو تعلیم کے ساتھ تربیت دینا ہوگی۔ عورتیں مردوں کی طرح فرائض، جدوجہد اور اجر و ثواب میں برابر ہیں۔
خواتین کی تعلیم و تربیت سنت مصطفی ہے: ڈاکٹر طاہر القادری
Nov 27, 2023