عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرنےوالے اسلام کی افضل ترین عبادت میں ہیں:مقررین 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاو¿ن شپ لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد بلال باگڑیاں میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں۔کانفرنس میں مولانا علیم الدین شاکر،مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالنعیم، مولانا عزیز اللہ، مولانا محمدخان، پیرمحمدآصف، مولانا مہتاب فاروق، مولانا حبیب الرحمن، مفتی محمدنوید لاہوری ودیگر نے شرکت کی۔ قادیانیت صیہونی تحریک ہے۔ قادیانی صرف ختم نبوت کے منکر نہیں بلکہ اہل بیتؓ اور صحابہ کرامؓ کے بھی گستاخ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن