لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک کے ممتاز عالم دین اور عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے سابق سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر مولانامحمود الحسن عارف طویل علالت کے بعد 70 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل،پنجاب یونیورسٹی ادارہ معارف اسلامی کے سابق ڈائریکٹراور 3 سال تک بادشاہی مسجد لاہور کے سابق اعزازی خطیب اور 50 کے قریب کتابوں کے مصنف تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے جامع مسجد عزیز رشید گلشن راوی لاہور میں پڑھائی۔ مرحوم انتہائی متقی،پرہیزگار،نیک سیرت انسان تھے۔بعد میں مرحوم کو قبرستان میانی صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔