لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے جس کے نتائج مستقل معذوری یا جان سے ہاتھ دھوناہے۔ رواں ماہ کے دوران ون ویلنگ کرنے والوں کےخلاف 2122مقدمات درج کئے گئے۔مجموعی طور پرکارروائیوں کے دوران 2122ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔