لاہور(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور ڈاکٹر پال بھٹی کی قیادت میں مسیحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔مسیحی وفد میں ندیم ڈینئیل، جراڈ بھٹی، کامران اعجاز اور عظیم بھٹی سمیت دیگر شخصیات شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی وفد کو اقلیتی شہریوں بالخصوص مسیحی شہریوں کے تحفظ اور سہولت کیلئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا۔