چینی پولیس کا وفد لاہور پہنچ گیا ‘ دورہ سنٹرل پولیس آفس‘واہگہ بارڈر

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دعوت پر چینی صوبے جیانگ سو پولیس کا اعلی سطحی وفد پاکستان کے 5 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا ۔ چینی صوبہ جیانگ سو پولیس کے ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی ، مسٹر تین یونگ شنگ کی قیادت میں جیانگ سو پولیس کے مختلف عہدیداران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ وفد میں شین زیانگ ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی ڈیٹا ایڈمنسٹریشن بیورو، وینگ بنگڈ سٹینڈنگ ڈپٹی ڈی جی نین جیانگ پبلک سکیورٹی بیورو، یوآن زیولائی ڈائریکٹر پبلک آرڈر ایڈمنسٹریشن، مسٹر ہو زیاو¿ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ووکسی پبلک سکیورٹی بیورو اور شاو¿ وی من ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کوآپریشن بیورو شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسران نے وفد میں شامل افسران کو پنجاب کی روایتی ثقافتی پگڑیاں پہنائیں، دوران اجلاس پنجاب اور جیانگ سو پولیس حکام کے درمیان سکیورٹی و سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا، پنجاب اور جیانگ سو پولیس اداروں کے درمیان ٹریننگ، سکیورٹی و ٹیکنکل امور میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی پولیس افسران حالیہ دورے میں پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس کی ورکنگ کا جائزہ لیں گے،باہمی تعاون کے فروغ کو حتمی شکل دیں گے۔ لاہور کے دورے پر آئے چینی پولیس حکام کے وفد نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ چینی پولیس حکام کے وفد نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں شرکت کی۔ سٹیڈیم میں موجود پاکستانیوں نے چینی پولیس افسروں کو دیکھ کر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ چینی پولیس افسروں نے تقریب میں پنجاب رینجرز کے بہادر جوانوں کے جوش کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...