لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے فیصلوں سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی روایت ڈالی تھی لیکن اس میں تسلسل نہیں رہا۔ کاروبار بند کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کے اجراءمیں آنکھ مچولی کے کھیل پر سخت تشویش ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت جمعہ کے روز کاروبار 3 بجے تک بند رکھنے کے فیصلے پر تحفظات ہیں جس پر نظر ثانی کی جائے۔ تاجر تنظیموں نے ہمیشہ حکومت سے تعاون کیا ہے ۔
کاروبار بند کرنے کے نوٹیفکیشن اجراءمیں آنکھ مچولی پر سخت تشویش ہے: اشر ف بھٹی
Nov 27, 2023