سندر سٹیٹ میں او اینڈ ایم چارجز میں 100 فیصد اضافہ صنعتکاروں کو شدید تحفظات

Nov 27, 2023

سندر (نامہ نگار) سندر انڈسٹریل سٹیٹ کی انتظامیہ نے آپریشن اور مینٹیننس چارجز میں 100 فیصد اضافہ ہونے پر صنعتکاروں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا ہے کہ اس اضافے کو فلفور واپس لیا جائے۔ اس تمام صورت حال پر صدر سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن ملک اظہر علی نے اس مسئلے کو مجاز اتھارٹی تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندر ٹریڈ یونین کو اس اضافہ سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اور اس بڑے اضافہ سے صنعتکار پرشانی سے دوچار ہیں۔ 

مزیدخبریں