لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب گروپ ، ارنسٹ اینڈ ینگ پاکستان، اورٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا معاہدہ طے پا گیا۔پنجاب گروپ ، ارنسٹ اینڈ ینگ پاکستان اورٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ما بین گزشتہ دنوں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہر ادارے کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔ اس ایم او یو کا مقصد پنجاب گروپ میں ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کا آغاز ہے اور پنجاب گروپ کو تکنیکی ترقی کے ایک نئے دور میں آگے بڑھانے کاعزم ہے۔ ”پروجیکٹ ری کنسٹرکٹ“ کے نام سے یہ اقدام پنجاب گروپ کے آپریشنز کو خودکار اور بنیادی بیک اینڈ فنکشنز جیسے کہ فنانشل اکا¶نٹنگ، سپلائی چین مینجمنٹ، ہیومن ریسورس، پروکیورمنٹ اور انوینٹری کو تبدیل کرکے انقلاب لانے کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ رپورٹنگ کے طریقہ کار کو مضبوط بنائے گااور معلومات کے بہا¶ کو کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جائے گا۔معزز شرکاءمیں پنجاب گروپ کے سینئر ایگزیکٹوز، عارف حمید ڈار (گروپ ڈائریکٹر اسٹریٹجی اینڈ فنانس)، عبداللہ افضل (گروپ ڈائریکٹر)، ہاجرہ (گروپ ڈائریکٹر)، گروپ سی ٹی او مدثر فاروق میاں، ای وائی سے پارٹنر علی قمر شامل تھے اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ایم سی عبدالحسیب شرکاءنے عصری کاروباری منظر نامے میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔