انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ سیزن ٹو میں شاہین آفریدی کی شرکت مشکوک

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ سیزن ٹو میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شرکت مشکوک ہو گئی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین آفریدی کو آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ نہ کھیلنے کی درخواست کی جا رہی ہے۔ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کھیلنے سے روکا جائےگا، اور کھلاڑی صرف پاکستان سپر لیگ تک محدود رہیں گے۔ دورہ آسٹریلیا کے بعد شاہین آفریدی نے ڈیزرٹ وائپرز کو جوائن کرنا ہے، ان کا ڈیزرٹ وائپرز سے تین سالہ معاہدہ ہوا ہے اور تین سیزن تک شاہین آفریدی کنٹریکٹ سائن کر چکے ہیں۔آئی ایل ٹی 20 لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال 19 جنوری سے یو اے ای میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...