امریکا میں یہودی تنظیم کا اسرائیلی مظالم کیخلاف مین ہیٹن پُل پر دھرنا

Nov 27, 2023 | 12:13

امریکا میں یہودی تنظیم نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیویارک کے مین ہیٹن پُل کو دھرنا دے کر بند کردیا۔

مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں نسل کشی نہیں جنگ بندی چاہیے۔ساتھ ہی مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھ نہ دینےکا مطالبہ کیا۔دوسری جانب اسپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں شہریوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا اور عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ بھی کیا۔گلاسگو میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اور مستقل جنگ بندی کی حمایت کی گئی۔ مراکش کے شہر دار البیضا (Casablanca) میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں