کراچی‘ تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سے تھر تک زیریں سندھ میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی۔ تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ سڑکوں پر سفیدی چھا گئی۔ چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ 100 سے زائد بھیڑ بکریاں بھی مر گئیں۔ بدین‘ ٹھٹھہ‘ بے نظیر آباد اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔