قومی کرکٹر اعظم خان کو بلے پر فلسطین کے جھنڈے والاسٹیکر لگانے پر جرمانہ 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹر اعظم خان کو اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا مہنگا پڑ گیا۔ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو کے استعمال پر کارروائی ہوئی۔ اعظم خان کو میچ ریفری نے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر لگانے سے منع کیا تھا۔ اعظم نے جواب میں کہا تھا کہ میرے ہر بیٹ پر یہی سٹیکر ہے۔ خیال رہے کہ پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ سٹیکر نہیں لگا سکتے۔ کھلاڑی میچ کے دوران مذہبی اور سیاسی پیغام کے سٹیکر بھی نہیں آویزاں کر سکتے۔ میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اعظم خان کے خلاف کارروائی کی۔ اعظم خان اس سے قبل بھی میچوں میں بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگا کر کھیل چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن