ٹاؤن شپ میں پی پی کی انتخابی کارنر میٹنگ پر لیگی کارکنوں کاحملہ

Nov 27, 2023

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) این اے 127 میں فیصل میر کی انتخابی کارنر میٹنگ پر ن لیگ کے کارکنوں کا حملہ کیا تاہم ن لیگ کی طرف سے ٹاو¿ن شپ میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ ختم کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے انتظامیہ پر ن لیگ کے غنڈوں کی سرپرستی کا الزام لگا تے ہوئے کارنر میٹنگ پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ ن لیگ کے غنڈے اگر ایک مرتبہ ہاتھ اٹھائیں گے تو ہم دس مرتبہ ان کا ہاتھ توڑیں گے،ن لیگ کے حملہ آوروں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو پیپلزپارٹی کل تھانہ گرین ٹاو¿ن کا محاصرہ اور دھرنا دے گی.فیصل میر نے کہا کہ گرین ٹاو¿ن پولیس ن لیگ کیخلاف ہماری درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رھی۔

مزیدخبریں