اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ یکم دسمبر کو سماعت کرے گا، فرحت اللہ بابر کی درخواست پر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار ودیگر کو کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ میں غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کےخلاف درخواست یکم دسمبر کوسماعت کیلئے مقرر
Nov 27, 2023