عادل راجہ‘ حیدر مہدی کو انٹرپول سے واپس لانے کی کوشش کریں گے: جان اچکزئی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نگراں وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن قوتوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔ عادل راجا اور حیدر مہدی نے دھرتی ماں اور شہداءکے خون سے غداری کی ہے۔ یہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگئے۔ انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔ کینیڈا اور برطانیہ کی حکومتوں سے اپیل ہے ان غداران وطن کے بارے میں تحقیقات کریں۔ یہ را کے ایجنٹ اپنے وطن کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں تو کینیڈا اور برطانیہ کے بھی وفادار نہیں ہو سکتے۔ ریاستی رٹ قائم کرنے کے اقدامات میں غیر قانونی اور غیر ملکیوں کی وطن واپسی بھی ہے، پاکستان سے چن چن کر غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا۔ جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ون ڈاکومنٹ رجیم کو سختی سے نافذ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ افغانستان سے کوئی بھی ڈرائیور پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...