رانی پور (نوائے وقت رپورٹ) خیرپور قومی شاہراہ پر بس سٹاپ کے مقام پر کوچ نے پہلے سے کھڑے ٹرک کو زوردار ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیواور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، جاں بحق افراد میں دو بچوں محمد عمر، محمد فیضان سمیت 2 خواتین رانی خاتون اور ایک خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔مسافر کوچ کراچی سے سکھر جا رہی تھی ۔