کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘شام سے تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار 

Nov 27, 2023

 کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی کراچی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملک شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن سے دو پستولیں، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں میں سید رضا احمد جعفری اور سید خرم علی کاظمی شامل ہیں۔ دہشتگرد سید رضا احمد جعفری پولیس کا سابق ملازم ہے، جسے 1994 میں پولیس سے برطرف کردیا گیا تھا۔دہشتگردوں کو بیرونِ ملک سے دہشتگردی کے لئے کثیر رقم بھی ملتی تھی اور ان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ کلنگ نامی اسپیشل اسکواڈ گروپ سے ہے۔ یہ لوگ بیرونِ ملک سے ملنے والے ٹارگٹ پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں۔ ٹارگٹس میں مخالف فرقہ کے انتہائی اہم شخصیات اور م±فتی صاحبان شامل ہیں۔ ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی شخصیات بھی تھیں۔دہشتگردوں نے اپنے پروگرام پر عمل کرنے کے لئے اہم شخصیت کو قتل کرنا تھا اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کی ریکی کا عمل مکمل ہوچکا تھا۔ آج سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پکڑ کر کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

مزیدخبریں