ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے درمیان جنگ بندی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، کچھ یرغمالی رہا ہو گئے بقیہ تمام کی رہائی کیلئے بھی دعاگو ہیں۔ غزہ میں مزید امداد جانے اور غزہ پر مذاکرات کیلئے دعاگو ہیں۔ مذاکرات امن کی طرف جانے کا واحد راستہ ہے جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے وہ امن نہیں چاہتے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے طبیعت خرابی کے باعث ہفتہ وار دعائیہ خطاب نہیں کیا۔ پوپ فرانسس کی موجودگی میں باتھی پادری نے ان کا بیان پڑھ کر سنایا۔
جنگ بندی کا خیرمقدم‘ غزہ میں امداد مذاکرات کیلئے دعاگو: پوپ فرانسس طبیعت خراب‘ دعائیہ خطاب نہ کر سکے
Nov 27, 2023