کابل (آئی این پی ) افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امیرخان متقی عارضی طور پر ڈپٹی وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، امیرخان متقی داخلی وخارجی امور پر وزیر اعظم کے مشیرہوں گے۔ فیصلہ ڈپٹی وزیراعظم مولوی عبد الکبیر کی بیماری کے باعث کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے عارضی طور پر امارت اسلامیہ کی داخلی اور خارجی پالیسی کو منظم کرنے کا کام سنبھال لیا ہے جو کہ وزیر اعظم کے سیاسی نائب کے فرائض میں سے ایک تھا۔ خیال رہے کہ 2021 میں طالبان کے افغانستان میں دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے امیر خان متقی افغانستان کے عبوری حکومت میں بطور وزیرخارجہ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ وہ طالبان تحریک کے بھی سرکردہ رہنماؤں میں شامل ہیں۔