القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کا معاملہ،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم، عبدالستار، عرفان اور تنویر شامل ہیں،نیب ٹیم 23 نومبر سے 26 نومبر تک ہونے والی تفتیش کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کرے گی۔القادر ٹرسٹ پراپرٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کچھ دیر میں شروع ہو گی۔
190ملین پاؤنڈکیس،نیب کی 5 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
Nov 27, 2023 | 12:59