حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) حافظ آباد میں تین دن کے سمارٹ لاک ڈاؤن نے مزدور اور محنت کش طبقے کو فاقوں میں مبتلا کردیا۔ مزدوروں اور محنت کشوں کی کثےر تعداد کاکہنا ہے کہ حافظ آباد میں صبح آٹھ بجے کے بعد سموگ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی لیکن یہاں پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا کر نہ صرف ان کے گھروں کو چولہوں کو ٹھنڈ اکردیا گیا ہے بلکہ ان کے خاندان فاقہ کشی میں مبتلا ہورہے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی تمام تر صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے یہاں سمارٹ لاک ڈاؤن فوری ختم کریں تاکہ مزدور وں کے بچے دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔
حافظ آباد :3روزکا سمارٹ لاک ڈاؤن ،مزدور طبقہ فاقوں میں مبتلا
Nov 27, 2023