عدالت کامریم اورنگزیب کو 9دسمبر کو گرفتار کرکےپیش کرنےکاحکم

انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو 9دسمبر  کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس  کی سماعت ہوئی،عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کردی،انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔یاد رہے کہ مریم اونگزیب سمیت دیگر کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے ۔

ای پیپر دی نیشن