برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی طرف سے شاہی خاندان کے دو افراد کو نسل پرست قرار دے دیا گیا۔یہ انکشاف معروف صحافی اور مصنف اومڈ ولیم سکوبی کی طرف سے اپنی نئی کتب میں کیا گیا ہے۔اومڈ ولیم سکوبی لکھتے ہیں کہ میگھن مارکل نے اس حوالے سے شہزادہ چارلس، جو اب بادشاہ بن چکے ہیں، کو تحریری طور پر کہا تھا کہ دو شاہی خاندان کا نسل پرستانہ رویہ شاہی خاندان میں نسل پرستی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔ میگھن مارکل نے کہا کہ ان دونوں شاہی افراد نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بیٹے آرچی کی رنگت کے بارے میں تضحیک آمیز ریمارکس دیئے۔ رپورٹ کے مطابق اس کتاب میں اومڈ ولیم سکوبی کی طرف سے شاہی خاندان کے اندرونی لڑائی جھگڑوں کے بارے میں مزید کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔ ایک جگہ مصنف لکھتے ہیں کہ شاہی خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے دیگر شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات اسے تلخ ہو گئے تھے کہ ایک بار شہزادہ ہیری نے اپنے باپ بادشاہ چارلس سے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ”کیا آپ اپنے پوتے (آرچی) کو اب کبھی نہیں دیکھنا چاہتے؟“